آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک

by Other Authors

Page 23 of 56

آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک — Page 23

نہیں کہہ سکتے بلکہ اس صورت میں فقط انبیاء کے افراد خارجی ہی پر آپ کی فضیلت ثابت نہ ہوگی افراد متقدرہ پر بھی آپ کی فضیلت ثابت ہو جائے گی۔بلکہ اگر بالفرض بعد زمانہ نبوی صلہ بھی کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہ آئے گا ؟ در سالہ تحذیر الناس مث) اس عبارت سے ظاہر ہے کہ اگر یہ حضرت مولانا صاحب کا ذاتی عقیده به تھا کہ کوئی نیا نبی پیدا نہیں ہوگا بلکہ حضرت کیسے علیہ السّلام کی تشریف لا دیں گے لیکن یہ عقیدہ اس بنا پر نہیں تھا کہ آپ کے نزدیک نئے نبی ا پیدا ہونا خاتمیت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف تھا۔اس کے برعکس آپ کا یہ ایمان تھا کہ خاتمیت محمد می بحیثیت زمانہ نہیں۔ملکہ بحیثیت مقام ہے لہذا اگر بالفرض آپ کے بعد کوئی نیا نبی بھی پیدا ہو جو کلی طور پر آپ کے تابع ہو اور نئی شریعیت لانے والا نہ ہو۔تو اس سے آنحضور کی خاتمیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی فرماتے ہیں :۔انبیاء بوجه احکام رسانی مثل گورنر و غیره نوآب خداوندی ہوتے ہیں اس لئے ان کا حاکم ہونا ضروری ہے۔چنانچہ جیسے عہدہ ہائے ماتحت میں سب سے اوپر عمدہ گورنری برعهده یا وزارت ہے اور سوا اس کے اور سب عہدے اس کے ماتحت ہوتے ہیں اوروں کے احکام کو وہ توڑ سکتا ہے اس