خاتم الانبیأ

by Other Authors

Page 15 of 41

خاتم الانبیأ — Page 15

۱۵ ولا نسبتی ای لانبی بعدی يكون على شرع يخالف شرعی بل اذا كان يكون تحت حكم شريعتي " (فتوحات مکیہ جلد ۲ ص) ترجمہ :۔جو نبوت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے منقطع ہوئی ہے وہ صرف تشریعی نبوت ہے نہ کہ مقام نبوت پس اب کوئی شرع نہ ہو گی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شرع کی ناسخ ہو اور نہ آپ کی شرع میں کوئی نیا حکم بڑھانے والی شریع ہوگئی اور یہی معنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کے ہیں کہ رسالت اور نبوت منقطع ہو گئی ہے پس میرے بعد نہ کوئی رسول ہو گا نہ نبی یعنی مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول سے یہ ہے کہ آپ ایسا نبی کوئی نہیں ہو گا جو میری شریعیت کے مخالف شریعت، پر ہو بلکہ جب کبھی کوئی نبی ہوگا تو وہ میری شریعت کے حکم کے ماتحت ہوگا۔٢٠ فالنبوّة سَارِيَةً إلى يوم القيامة في الخلق وان كان التشريع قد انقطع فالتشريع جُزْء من اجزاء النبوة ا فتوحات مکیه جبار من باب ۷۳)