مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page vi
ہمیں امید نہیں کہ مودودی صاحب اس کے لئے تیار ہوں کیونکہ وہ صاف کہہ چکے ہیں:۔حیات مسیح اور رفع الی السماء قطعی طور پر ثابت نہیں۔قرآن کی مختلف آیات سے یقین پیدا نہیں ہوتا ( تقریر اچهره ۲۸ / مارچ ۱۹۵۱) جب مودودی صاحب کو ان کے مادی جسم کے ساتھ آسمان پر جانے کا یقین ہی پیدا نہیں ہوا تو وہ ان کے آسمان سے مادی جسم کے ساتھ اتر آنے کا یقین کیسے دلاتے ہیں؟ اگر مودودی صاحب اس فیصلہ کے لئے آمادہ نہ ہوئے تو صاف ظاہر ہے کہ ان کا رسالہ محض سیاسی نوعیت کا حامل تھا۔ان کا مقصد احمدیوں کو قائل کرنا نہ تھا بلکہ جماعت احمدیہ کے خلاف محض فتنہ پردازی تھی۔iii۔۔۔۔۔۔