مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 33 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 33

است مطابق ایس حدیث کہ لا مهدی الا عیسی کہ بعض صوفیاء کا یہ عقیدہ ہے کہ عیسی علیہ السلام کی روح (یعنی کمالاتِ روحانیہ ) مہدی میں بروز کریں گے۔عیسی علیہ السلام کے نزول سے مراد یہی بروز ہے مطابق حدیث لا مهدی الا عیسی کے (یعنی کوئی مہدی نہیں سوائے عیسی کے ) خودرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:۔يُوشِكُ مَنْ عَاشَ مِنْكُمْ أَنْ يَلْقَى عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ اِمَامًا مَهْدِيَّا حَكَمًا عَدُلًا يَكْسِرُ الصَّلِيْب وَيَقْتُلُ الْخِنْزِير الخ ( مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۴۱۱) یعنی قریب ہے کہ جو تم میں سے زندہ ہو وہ عیسی بن مریم سے اس کے امام مہدی اور حکم و عدل ہونے کی حالت میں ملاقات کرے۔اس حدیث میں حدیث لا مهدی الا عیسی کی طرح امام مہدی اور عیسی بن مریم ایک ہی شخص قرار دیئے گئے ہیں اور امام مہدی کے متعلق دوسری تمام حدیثیں اسے امت محمدیہ کا ایک فرد قرار دیتی ہیں۔پس حضرت عیسی علیہ السلام کے آسمان سے اصالتاً اترنے کا خیال باطل ہے احادیث امت محمدیہ کے امام مہدی کو ہی امت کا عیسی موعود قرار دیتی ہیں تا کہ امام مہدی کی عیسی علیہ السلام سے مماثلت پر دلیل ہو۔33