مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 78 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 78

اس نقشہ سے یہ حقیقت واضح ہے کہ جبلِ افیق سے باب لڈ بہت دُور واقع ہے۔اور دونوں جگہ درقبال کی ظاہری ہلاکت درست نہیں ہو سکتی مودودی صاحب نے دونوں حدیثوں میں تطبیق دینے کے لئے یہ تاویل کی ہے کہ دجال جبلِ افیق سے حضرت مسیح بن مریم علیہ السلام سے پسپا ہونا شروع ہوگا اور آپ باب لد تک اس کا تعاقب کر کے اسے قتل کریں گے۔گویا ایک حدیث میں دجال کی ہلاکت کی تعبیر ان کے نزدیک دجال کی پسپائی ہے۔مگر یہ تعبیر بھونڈی ہے کیونکہ دجال کی ہلاکت کے لئے حدیثوں میں تین مقام بیان ہوئے ہیں۔اوّل دمشق ، دوم جبل افیق ، سوم باب لد چونکہ دجال کا قتل ظاہری طور پر مراد نہیں تھا بلکہ مودودی صاحب کی کسر صلیب اور قتل خنزیر کی تعبیر کی طرح اس کی تعبیر بھی عیسائیت کا ختم ہو جانا ہے۔لہذا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ان تینوں مکاشفات کی تعبیر یہ ہے کہ دجالی تحریک کا انجام کارشہروں میں بھی خاتمہ ہو جائے گا۔پہاڑی علاقوں میں بھی خاتمہ ہو جائے گا اور میدانی علاقوں میں بھی خاتمہ ہو جائیگا۔دمشق شہروں کا قائم مقام ہے اور جبلِ افیق پہاڑی مقامات کا اور باب لد میدانوں کے دیہاتی علاقوں کا۔اس طرح یہ سب حدیثیں ایک دوسرے کے مطابق ہو جاتی ہیں اور دقبال کے ہر جگہ کی استیصال کو ظاہر کرتی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دمشق جبل افیق اور باب لڈ وغیرہ کے بعض علاقوں کا مکاشفات میں دکھایا جانا اس حقیقت کی طرف اشارہ کرنے کے لئے بھی تھا کہ بگڑی ہوئی عیسائیت کی بنیاد اور تبلیغ کے لئے یہ علاقے ایک تاریخی پس منظر کی حیثیت رکھتے تھے۔دجالی تحریک کا لمبا مقابلہ احادیث میں دجالی تحریک کا ساری دنیا میں مسیح موعود کے حربہ سے یکدم ختم ہو جانا مراد 78