مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 63
اس کے مقابلہ پر لے کر نکلیں گے۔ان کے حملے سے دجال پسپا ہو کر افیق کی گھائی سے ( جہاں حدیث میں تو اس کے خدا کے ہاتھوں ہلاک ہونے کا ذکر ہے ملاحظہ ہو حدیث نمبر ۲۱ مگر مودودی صاحب کی بناوٹ کے مطابق اسرائیل کی طرف پلٹے گا اور وہ اس کا تعاقب کریں گے۔آخر کارلڈ کے ہوائی اڈے پر پہنچ کر وہ اُن کے ہاتھ سے مارا جائے گا۔“ (رساله ختم نبوت صفحه ۷ ۵ تا ۶۱ ) ہم نے مودودی صاحب کے اقتباس کا ضروری حصہ انہی کے الفاظ میں اُوپر درج کر دیا ہے۔تعجب ہے کہ جس طرح یہودی بچے مسیح کا انکار کر کے بقول مودودی صاحب ایک اور اسرائیلی کے مسیح موعود بن کر آنے کے قائل ہیں جسے وہ اپنا جنگی اور سیاسی لیڈر سمجھتے ہیں۔اسی طرح مودودی صاحب بھی بچے مسیح موعود کا انکار کر کے حضرت مسیح ابن مریم علیہ السلام کے امت محمد یہ کامسیح موعود بن کر بصورت جنگی و سیاسی لیڈر کے مسلمانوں کو انتظار دلا نا چاہتے ہیں۔یہودیوں سے کوئی مسیح موعود ظاہر نہیں ہوگا مگر مودودی صاحب کی یہ امید کبھی بزنہیں آئے گی کہ یہودیوں میں سے کوئی مخلص مسیح موعود کا دعوی کر کے کھڑا ہوگا جو دراصل مسیح الدجال ہوگا اور یہودی اسے مسیح موعود قبول کر کے اپنا سیاسی اور جنگی لیڈر بنائیں گے کیونکہ یہودی تو ایلیاء نبی کو آسمان پر زندہ مانتے ہیں اور اپنے موعود مسیح کی آمد سے پہلے ملا کی نبی کی پیشگوئی کے مطابق ایلیاء نبی کے دوبارہ آسمان سے اتر کر آنے کے قائل ہیں اور دیوار گریہ کے ساتھ سر جوڑ کر رو رو کر دعائیں کرتے رہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ایلیا نبی کو جلد دوبارہ بھیجے۔انہوں نے ایلیاء کے آسمان سے اصالتاً آنے کا قائل ہونے کی وجہ سے ہی اپنے بچے مسیح حضرت عیسی علیہ السلام کے آنے کا انکار کر دیا تھا اور ان کی اس تاویل کو صحیح 63