مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 51 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 51

افاضہ کمال کے لئے مہر دی جو کسی اور نبی کو ہرگز نہیں دی گئی۔اسی وجہ سے آپ کا نام خاتم النبیین ٹھہرا۔یعنی آپ کی پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے اور آپ کی توجہ روحانی نبی تراش ہے اور یہ قوت قدسیہ کسی اور نبی کو نہیں ملی سوال نمبر 11 (حقیقۃ الوحی حاشیہ صفحہ ۹۷) کیا مودودی صاحب امام راغب اصفہانی کے ان معنوں کو جھٹلا سکتے ہیں کہ ختم “ مصدر کے لغوی معنی ” تأثیر الشی“ اور ” اثر حاصل ہیں اور باقی تمام معانی محض مجازی ہیں؟ حدیث آخر الانبیاء کی تشریح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح مسلم کی ایک حدیث میں وارد ہے:۔إنّي أَخِرُ الْأَنْبِيَاءِ وَإِنَّ مَسْجِدِى أَخِرُ الْمَسَاجِدِ۔دوسری احادیث نبویہ لَوْ عَاشَ إِبْرَاهِيمُ لَكَانَ صِدِّيقًا نَبِيًّا اور أَبُو بَكْرٍ أَفْضَلُ هَذِهِ الْأُمَّةِ إِلَّا أَنْ يكُونَ نَبِيُّ اور أَبُو بَكْرٍ خَيْرُ النَّاسِ إِلَّا أَنْ يَكُونَ نَبِی میں جب خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کا امکان قرار دیا ہے تو حدیث مندرجہ عنوان کی یہی تشریح ہوسکتی ہے کہ جن معنوں میں مسجد نبوی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک آخری مسجد ہے انہی معنوں میں آپ آخر الانبیاء ہیں۔جس طرح مسجد نبوی کے بعد ایسی مساجد کا بنانا جائز ہے جن کا وہی قبلہ ہو جو مسجد نبوی کا قبلہ ہے خواہ ایسی مساجد عام مسلمان بنا ئیں یا مسیح موعود ، ان کا بنا نا مسجد نبوی کے ماتحت ہونے کی وجہ سے جائز ہوگا۔اسی طرح آپ نے اپنے تئیں انہیں معنوں میں آخر 51