مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 12 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 12

بزرگان دین کے اقوال سے مودودی صاحب کی پیش کردہ احادیث کی تشریح مولوی ابوالاعلیٰ صاحب کے پیش کردہ ریکارڈ کی تشریح کی خامی ثابت کرنے کے لئے ہم بعض مسلّمہ بزرگانِ دین کے اقوال بھی اس جگہ درج کر دینا ضروری سمجھتے ہیں۔سب سے پہلا قول ہم ام المومنین حضرت عائشہ الصدیقہ معلمہ نصف الدین رضی اللہ عنہا کا پیش کرتے ہیں۔آپ فرماتی ہیں:۔قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ (تکملہ مجمع البحار صفحه ۸۵) یعنی لوگو یہ تو کہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں مگر یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔اس سے ظاہر ہے کہ ام المومنین خاتم النبیین کے معنی محض آخری نبی جو مودودی صاحب کے مد نظر ہیں درست نہیں سمجھتیں بلکہ ان معنی کو اختیار کرنے اور فروغ دینے سے ساری امت کو منع فرماتی ہیں۔سوال ۳ ہمارا اس پر یہ سوال ہے کہ کیا مودودی صاحب ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کو بھی منکرین ختم نبوت کی صف میں سمجھتے ہیں؟ اگر مودودی صاحب کے نزدیک وہ منکر ختم نبوت ہیں تو ہمیں انکی طرف سے ختم نبوت کا منکر قرار 12