مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 40 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 40

سکتے کہ چونکہ آپ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں اس لئے آپ کے لئے اس نکاح کا کرنا ضروری تھا۔کیونکہ یہ سوال تو اس جواب کے بعد بھی باقی رہتا ہے کہ اگر آپ اللہ کے رسول و خاتم النبین ہیں تو اس نکاح کے جائز ہونے کی صورت میں آپ کے لئے اس کا کرنا کیا ضروری تھا؟ یہ تو کوئی جواب نہیں کہ چونکہ آپ رسول اللہ اور خاتم النبیین ہیں اس لئے آپ کے لئے یہ نکاح کرنا ضروری تھا۔امت کے لئے ایسے نکاح کی حلت خدا تعالیٰ اپنے کلام میں بیان کر سکتا تھا یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے قول سے اس کی حلت قرار دے سکتے تھے۔تو کرنا کیا ضرور تھا کا جواب رَّسُولَ الله اور خَاتَمَ النَّبِيِّن کے الفاظ نہیں ہو سکتے۔یہ سوال مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ سے اس لئے بھی پیدا نہیں ہوتا کہ اس اعتراض کا جواب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نکاح کیوں کیا ہے؟ جبکہ زید آپ کا منہ بولا بیٹا تھا۔اللہ تعالیٰ آیت خاتم النبیین کے نزول سے پہلے خودان الفاظ میں دے چکا تھا:۔فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِنْهَا وَطَرًا زَوِّجُنُكَهَا لِكَيْ لَا يَكُونَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ حَرَجٌ فِي أَزْوَاجِ اَدْعِيَابِهِمْ إِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا احزاب رکوع ۵) یعنی جب زید نے زینب کو طلاق دے دی تو ہم نے اس کا نکاح تجھ سے کرادیا تا مومنوں کے دل میں اپنے منہ بولے بیٹوں کی ازواج سے نکاح کرنے میں جبکہ وہ انہیں طلاق دے دیں کوئی انقباض باقی نہ رہے۔لہذا اس آیت کی موجودگی میں مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ سے کوئی کافر اور منافق یہ سوال کرنے کا حق نہیں رکھتا تھا کہ آخر اس نکاح کا کرنا کیا ضرور تھا۔کیونکہ اس کا جواب تو اللہ تعالیٰ پہلے ہی دے چکا تھا۔پس وَلكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ کے الفاظ ایسے سوال کا جواب نہیں ہو سکتے۔40