خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 77 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 77

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 77 پیشگوئی مصلح موعود ۶۴۶۹۱ کیسے مورد غضب الہی ہوا جو بڑھاپے اور بیماری سے بے نیاز جب تک اس کے نڈھال جسم میں طاقت کی رمق رہی ، قرآن کی خدمت کرتا رہا۔اے تاریک ظنوں کی آماجگاہو! جاؤ اس بیمار کے مقابل پر دین متین کی تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچا کر دکھاؤ۔آؤ اس کے مقابل پر اس کی تفاسیر قرآن کی مثال بنا کر لاؤ اور اگر اس کی سکت نہیں پاتے اور یقیناً نہیں پاتے تو تف بھیجوان صحبتوں پر جو فحشاء کی و با لئے ہوئے دنیا کی فضاؤں کو مسموم کر رہی ہیں اور قدم دھو کر پیواس بیمار کے جس کے نفوس نے صدیوں کے روحانی مردوں کو زندہ کر دیا۔کیا تمہیں یورپ کے صنم کدوں سے غلغلہ ہائے تکبیر بلند ہوتے سنائی نہیں دیتے؟ کیا افریقہ کے تاریک و تار جنگلوں سے نور اسلام کے بلند ہیکل مینار بلند تر ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے ؟ سماعت کا تو ذکر کیا تمہاری تو بصارت بھی جاتی رہی تم تو تہذیب و انسانیت کے ادنی ترین مقامات سے بھی گر گئے۔تم کیسے مسیح محمد ہی کے لخت جگر پر زہرناک تیروں کی بوچھاڑ کر کے پھر اس کی غلامی کا دم بھرتے ہو؟ کاش تمہارے ضمیر نہ مر گئے ہوتے !! شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ لا ہورڈویژن دسمبر ۱۹۶۵ء)