خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 4
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت 4 وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء بڑا سخت مقام ہے، بڑا ہی سخت اور کٹھن کام ہے اس لئے جب تک آپ اس کام کو نہایت دیانتداری کے ساتھ اور خلوص کے ساتھ اور جد وجہد کے ساتھ اور محنت کے ساتھ ادا نہیں کریں گے اس وقت تک آپ کی فلاح کے راستے نہیں کھل سکتے۔اس وقت آپ کی ترقیات کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔مجھے وقف جدید کے سلسلہ میں پاکستان کی مختلف جماعتوں کا دورہ کرنے کا اتفاق ہوا ہے اور میں نہایت ہی درد بھرے دل کے ساتھ آپ کے سامنے آج یہ بیان کرتا ہوں کہ ہماری تربیتی حالت ایک خطرناک حد تک گر چکی ہے۔ایک ایسا وقت آچکا ہے کہ جس وقت کے آنے کے بعد خطرے کا الارم بج جانا چاہئے اور فضا میں یہ خطرے کا الارم بج رہا ہے لیکن وہ کان جو سننے کے عادی نہیں وہ اب بھی نہیں سن رہے اور وہ کان جو سننے کے عادی ہیں انہوں نے آج سے تین سال پہلے اس الا رم کو سنا اور یہ اعلان کیا کہ میں وقف جدید کی تحریک کو اس لئے جاری کرتا ہوں کہ تا جماعت زندہ رہے اور تا جماعت سے تربیت کی ضمانت لی جا سکے۔حضور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے دل پر دراصل یہ تحریک خدا تعالیٰ ہی نے القا کی تھی اور اس القا کے نتیجہ میں وہ ذکی غلام وہ امام وہ ذہین و فہیم دماغ جماعت سے یوں گویا ہوا کہ یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور ضرور پورا ہوکر رہے گا میرے دل میں وو چونکہ خدا تعالیٰ نے یہ تحریک ڈالی ہے اس لئے خواہ مجھے اپنے مکان بیچنے پڑیں کپڑے بیچنے پڑیں میں تب بھی پہلے اپنے اس فرض کو پورا کروں گا “ پھر حضور فرماتے ہیں: پس میں اتمام حجت کے لئے ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں تا کہ مالی امداد کی طرف بھی لوگوں کو توجہ ہو اور وقف کی طرف بھی لوگوں کو توجہ ہو۔“ ( الفضل ۷ رجنوری ۱۹۵۸ء) جماعت کی طرف سے جو مختلف خطوط موصول ہورہے ہیں کہ دوروں کے علاوہ خطوط بھی اس امر پر بڑی وضاحت کے ساتھ روشنی ڈال رہے ہیں کہ جماعت کی تربیتی حالت اس وقت نہایت ہی خطرناک حد تک گر چکی ہے۔بہت سی ایسی جماعتیں بھی ہیں آپ میں سے کئی لوگ یہ سن کر تعجب کریں گے کہ بہت سی ایسی جماعتیں بھی ہیں جن میں باجماعت نماز تک کا انتظام نہیں رہا۔ہمارا