خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 66
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 66 60 خدایا تیرے فضلوں کو کروں یاد بشارت تو نے دی اور پھر یہ اولاد کہا! ہرگز نہیں ہوں گے یہ برباد بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد خبر مجھ کو یہ تو نے بارہا دی فسبحان الذي اخزى الاعادي میری اولا دسب تیری عطا ہے ہراک تیری بشارت سے ہوا ہے یہ پانچوں جو کہ نسل سیدہ ہے یہی ہیں پنج تن جن پر بنا ہے یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادی فسبحان الذي اخزى الاعادي دئے تو نے مجھے یہ مہر و مہتاب یہ سب ہیں میرے پیارے تیرے اسباب دکھایا تو نے وہ اے رب ارباب کہ کم ایسا دکھا سکتا کوئی خواب یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادی فسبحان الذي أخزى الاعادي پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱ء پھر کیوں اے منکرین خلافت ! تم عناد محمود میں ایسے بڑھے کہ آنکھوں نے دیکھنے سے انکار کر دیا اور کانوں نے سننے سے اور یہ مژدہ جانفزا تمہارے پردہ سماع کو مرنقش نہ کر سکا کہ بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا جو ہوگا ایک دن محبوب میرا