خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 37
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 37 37 کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟۳۶۹۱ء کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟ سكتة ( بر موقع جلسه سالانه ۱۹۶۳ء) تشہد، تعوذ کے بعد آپ نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَى عَبْدِهِ الْكِتَبَ وَلَمْ يَجْعَلْ لَّهُ عِوَجَاةٌ قَيِّمَا لِيُنْذِرَ بَأْسًا شَدِيدًا مِنْ لَّدُنْهُ وَيُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا حَسَنانُ مَاكِثِينَ فِيْهِ اَبَدًا وَيُنْذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللهُ وَلَدًان مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا لِأَبَا بِهِمْ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا (الكهف : ٢-٦) عیسائی نظریہ کفارہ کو عام فہم رنگ میں عوام الناس کو سمجھانے کے لئے اسے ایک تصویری زبان میں پیش کیا جا سکتا ہے۔میرے ذہن میں جو تصویر ابھرتی ہے وہ کچھ اس قسم کی ہے کہ کروڑوں کروڑ انسان گناہوں کی قیود میں بندھے پڑے ہوں اور ہاتھ پاؤں ہلانے کی سکت نہ ہو۔ان بے چاروں کی تو مشکیں کسی ہوئی ہوں اور شیطان کو سانڈھ کی طرح ان پر آزاد چھوڑا گیا ہو کہ ان بندھے ہوئے انسان کو خوب دل کھول کر آزار دے۔اس مصیبت سے نکلنے کی انہیں کوئی راہ نظر نہ آئے۔اتنے میں ایک طرف سے اچانک نجات نجات کی خوش کن آواز میں آنے لگیں اور سب