خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 1 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 1

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 1 وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء وقف جدید کی اہمیت ( بر موقع جلسه سالانه ۱۹۶۰ء) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا: وقف جدید کی تحریک سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک دیرینہ آرزو کی تعبیر ہے جو آج ہم اپنی آنکھوں کے سامنے پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔آج سے 68 برس پہلے حضور علیہ السلام نے اس تحریک کو یا یوں کہئے کہ اس تحریک کے مفہوم کو جماعت کے سامنے ایک اشتہار کے ذریعہ پیش فرمایا آپ فرماتے ہیں: اس عاجز کا ارادہ ہے کہ اشاعت دین اسلام کے لئے ایک ایسا احسن انتظام کیا جائے کہ ممالک ھند میں ہر جگہ ہماری طرف سے واعظ و مناظر مقرر ہوں اور بندگان خدا کو دعوت حق کریں تا حجت اسلام تمام روئے زمین پر پوری ہو۔لیکن اس ضعف اور قلت جماعت کی حالت میں ابھی یہ ارادہ کامل طور پر انجام پذ یر نہیں ہوسکتا ہے۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد ۱ صفحه: ۳۲۳، اشتہار ۳۹ رمئی ۱۸۹۲ء) تو مشیت ایزدی یہی تھی کہ حضور کا یہ مبارک ارادہ اس وقت انجام پذیر نہ ہولیکن خدا تعالیٰ کی تقدیر کے مطابق جب اس ارادہ نبوی کے کامل طور پر ظہور پذیر ہونے کا وقت آیا تو آپ ہی کے ایک خلیفہ نے ، ایک مصلح موعود خلیفہ نے ، آج سے تین برس پہلے اس تحریک کا یوں آغاز فرمایا۔