خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 313 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 313

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 313 فضائل قرآن کریم ۸۷۹۱ء فضائل قرآن کریم (خلاصه خطاب بر موقع جلسه سالانه ۱۹۷۸ء) خطاب کا متن دستیاب نہیں ہوسکا ) جس طرح مادی کائنات بے حد اسرار سے پر ہے اسی طرح کلمات الہیہ کی روحانی کائنات یعنی قرآن کریم بھی اسرار کا ایسا سمندر ہے جس کا کوئی کنارہ نہیں اس لئے فضائل قرآن کا مضمون بھی ایک بے کنار سمندر ہے۔مختصر وقت میں صرف چند باتیں ہی بیان کی جاسکتی ہیں۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ کا عشق پیدا کرنے کی بے انتہاء قوت ہے۔اسی میں ایک برکت اور قوت ہے جو خدا کے طالب کو دمبدم خدا کی طرف کھینچتی ہے اور اسے روشنی بسکیت اور اطمینان بخشتی ہے۔قرآن کریم کے بچے پیروؤں کے رگ وریشہ میں اس قدر محبت الہیہ تاخیر کرتی جاتی ہے کہ محبوب حقیقی سے ایک عجیب طرح کا پیار ان کے دلوں میں جوش مارتا ہے اور آتش عشق ایسی افروختہ ہوتی ہے کہ وہ مجلس میں ساتھ بیٹھے لوگوں کو بھی محسوس ہوتی ہے۔اگر وہ اس محبت اور عشق کو کسی تدبیر سے چھپانا بھی چاہیں تو وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔قرآن کریم نے جو عشاق خدا پیدا کئے ان میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بہت بلند مقام پر فائز ہیں۔قرآن کریم کا کوئی صفحہ ذکر الہی سے خالی نہیں۔اول سے آخر تک اللہ ہی اللہ بھرا ہے۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیشہ قرآن کریم کے گن گائے۔آپ نے اپنی زندگی میں جو نعمات گائے ان پر ایک عظیم کتاب لکھی جاسکتی ہے۔