خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 253
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 253 اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ ء عیسائیوں کے مشنوں کے ہم پلہ ہیں لیکن تاکید اور کامیابی کی رو سے ان میں اور مسیحیوں میں کچھ بھی نسبت نہیں کیوں قادیانی اسلامی حقائق اور حکمتوں کی وجہ سے عیسائیوں سے بدرجہا زیادہ کامیاب ہیں مزید لکھا: مسلمانوں پر واجب نہیں کہ اہل یورپ اور امریکہ کے ذہنوں سے وہ فاسد خیالات درست کریں جو اسلام اور آنحضرت کے متعلق رکھتے ہیں یقیناً واجب ہے اور مسلمانوں کے سلاطین ، علماء، اغنیاء اور فقراء کا فرض ہے مگر کون ہے جو ان اوہام کو دور کرنے کے لئے جدو جہد کر رہا ہو؟ ہر گز کوئی نہیں۔صرف اکیلے احمدی ہیں جو اپنے اموال اور جانوں کو خدا کی راہ میں خرچ کر رہے ہیں۔“ ہاں اگر مسلمانوں کے زعماء اور مصلحین کھڑے بھی ہوں اور چلاتے چلاتے ان کی آواز بھرا جائے اور لکھتے لکھتے ان کے قلم ٹوٹ جائیں تب بھی وہ تمام اسلامی دنیا سے مال اور کارناموں کے لحاظ سے اس کا دسواں حصہ بھی جمع نہیں کر سکتے جس قدر یہ چھوٹی سی مسیح موعود کی جماعت خرچ کر رہی ہے۔