خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 234 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 234

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 234 اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء بہار نو تمہاری کلیوں کا چٹکنا اور شگوفوں کا پھوٹنا اور گلہائے رنگارنگ میں تبدیل ہوتے رہنا یہ سب سرتا پا خلافت محمدیہ کے دم قدم کی برکت سے ہے۔یہ نعمت تمہیں ہجر کی تیرہ طویل دردناک اور صدیوں کی گریہ وزاری کے بعد نصیب ہوئی ہے۔اب اسے سر آنکھوں پر بٹھانا، اب اس نعمت کو سر آنکھوں پر بٹھانا ، سینہ سے لگانا اور اپنے بچوں اور اپنی بیویوں اور اپنی ماؤں اور اپنے باپوں اور اپنے ہر دوسرے پیارے سے ہزار بار بڑھ کر عزیز رکھنا۔تمہارے احیاء اور تمہاری بقاء کی تمام کنجیاں خلافت میں رکھ دی گئی ہیں۔سب تدبیریں قیامت تک کے لئے خلافت سے وابستہ ہو چکی ہیں۔امت مسلمہ کی تقدیر اس نظام سے وابستہ ہے اور تمہاری غیر متناہی عظیم شاہراہ اس در سے ہو کر گزرتی ہے جسے خلافت را شدہ محمد یہ کہا جاتا ہے۔جان دے کر بھی اس نعمت کی حفاظت کرو اور ایک کے بعد دوسرے آنے والے خلیفہ راشد سے انصار کی زبان میں ہمنت عرض کرو کہ اے خلیفتہ الرسول! ہم تمہارے آگے بھی لڑیں گے اور ہم تمہارے پیچھے بھی لڑیں گے، ہم تمہارے دائیں بھی لڑیں گے اور ہم تمہارے بائیں بھی لڑیں گے اور خدا کی قسم ، خدا کی قسم اب قیامت تک کسی دشمن کی مجال نہ ہوگی کہ مد عربیﷺ کی خلافت کو بری نظر سے دیکھ سکے۔