خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 18
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 18 ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱ فلسفی اور سائنسدان بھی اس کا حل تلاش کرنے میں کوشاں ہیں۔سیزر (Julius Caesar) نے بھی اس پر بحث کی اور ارسطو (Aristotle) اور افلاطون (Plato) نے بھی۔لا مارک (Jean Baptist Lamark ) اور ڈارون ( Charles Darwin نے بھی اور اینجل (Sir Norman Angell) اور ہالڈین (Haldane) اور ہیکل (Ernest Heackel) اور بریش (Bertalt Brecht) نے بھی اور اس کے علاوہ دنیا کے ہر مذہب نے بھی اپنے مخصوص انداز میں اس پر لب کشائی کی ہے۔چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی تو رات کی تو ابتدا ہی اسی مسئلہ سے شروع ہوتی ہے۔اور دنیا کی آخری اور سب سے کامل کتاب یعنی قرآن کریم بھی اس بارہ میں خاموش نہیں رہا اور جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں اس کے ہر پہلو پر بڑی وضاحت کے ساتھ روشنی ڈالتا ہے۔لیکن اس کے باوجود گزشتہ کسی زمانہ میں بھی یہ مسئلہ مذہب کے لئے ایسی اہمیت اختیار نہیں کر سکا جیسا کہ آج اس زمانہ میں اختیار کر چکا ہے۔آج پیدائش انسانی کا مسئلہ مذہب کے لئے ایسا زبردست چیلنج بن چکا ہے کہ کم از کم مسلمانوں کے لئے اسے نظر انداز کرنا کسی طرح ممکن نہیں رہا۔آج اس مسئلہ پر انسانی معلومات میں اتنا حیرت انگیز اضافہ ہو چکا ہے کہ اس کے مقابل پر یوں معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ تمام انسانی معلومات ایک تاریک جہالت کے دور کی پیداوار تھیں۔اہم سوال یہ اٹھتا ہے کہ گزشتہ زمانوں کا انسان تو جاہل تھا اور غلطی کر سکتا تھا مگر اگر کوئی عالم الغیب علیم و حکیم خدا موجود ہے تو بہر حال تخلیق حیوانی کے بارہ میں اس کی طرف سے جو معلومات انسان کو بہم پہنچائی گئی ہوں وہ سو فیصدی درست ہونی چاہئیں۔پس اگر یہ معلومات جو خدا کی طرف منسوب کر کے دنیا کو دی گئی ہوں یقینی طور پر غلط ثابت ہو جائیں تو تین باتوں میں سے ایک بہر حال تسلیم کرنی پڑے گی۔یا تو یہ کہ وہ شخص جھوٹا ہے جس نے خدا کی طرف ان خلاف قدرت نظریات کو منسوب کیا یا یہ کہ خدا عالم الغیب نہیں ہے یا اس کا کوئی وجود ہی نہیں اور یا پھر یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ وہ کتاب جس میں خدا کی طرف یہ باتیں منسوب کی گئی ہیں غیر معتبر اور محرف اور مبدل ہے۔پس اگر بائیل یا کوئی اور کتاب مقدس ایسے امور درج کرے جن کا غلط ہونا یقینی طور پر ثابت ہو تو ان کتب کے ماننے والے اس آخری امکان کے دامن میں پناہ لے سکتے ہیں۔وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ کتب غیر معتبر