خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 15 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 15

تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت 15 وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ ء لوگوں کی طرف توجہ کریں۔ان درویشوں کی طرف ، ان غریبوں کی طرف جنہوں نے اپنا سب کچھ خدا کے رستے میں دے دیا ہے کم از کم ان کے گزارے کی ایسی آسان صورت پیدا کریں کہ یہ تسلی اور بے فکری کے ساتھ جماعت کی خدمت کر سکیں، مسیح موعود کے پیغام کی خدمت کر سکیں اور خدا تعالیٰ کی خدمت کرسکیں۔پس وقف جدید کی اس تحریک کو زندہ کیجئے یہ تحریک اور ملکی ضروریات کو بھی پورا کر رہی ہے۔یہ تحریک خدمت خلق میں بڑا بھاری کام کر رہی ہے معلمین کو ہومیو پیتھک بھی سکھائی جاتی ہے طب بھی سکھائی جاتی ہے، کمپونڈری بھی سکھائی جاتی ہے اور ایسی دور افتادہ جگہوں میں جہاں کوئی ڈاکٹری امداد مہیا نہیں ہوسکتی یہ لوگ خدمت خلق بھی کرتے ہیں انہیں سوشل کام بھی سکھائے جاتے ہیں۔یہ دیہات سدھار کا بھی کام کرتے ہیں، یہ تبلیغ اسلام بھی کرتے ہیں، یہ جماعتوں کی تربیت بھی کرتے ہیں۔تو یہ وہ لوگ ہیں چاہئے ہمیں جن کے متعلق کہ ہم ان کی ہر لحاظ سے خدمت کریں۔اس نظام کو تقویت دیں اور بڑھائیں۔پس میں آپ سے ایک دفعہ پھر کہوں گا کہ وقف جدید کی تحریک کو زندہ کیجئے ، اسے زندہ کیجئے اور اس کی رگوں میں اپنی قربانیوں کا خون بھر دیجئے تا کہ اسلام کی شریانوں میں تازہ اور زندہ اور تمناؤں سے بھرا ہوا خون دوڑنے لگے۔آج آپ سے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی امیدیں وابستہ ہیں۔آج آپ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی امیدیں وابستہ ہیں۔آج آپ ہی ہیں جن کے ذریعہ اسلام زندہ ہوگا اور آپ کے علاوہ سب تاریکی ہے۔اپنے آپ پر ظلمات کے سائے نہ پڑنے دیجئے۔زندہ ہوں اور ہوشیار ہوں اور اس تحریک کو بھی زندہ کیجئے اور اس تحریک کی رگوں کو اپنی قربانیوں کے خون سے بھر دیجئے تا اسلام کی شریانوں میں تازہ اور زندہ اور تمناؤں سے بھرا ہوا خون دوڑنے لگے۔