خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 160 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 160

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 160 اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء اتنی عظیم پکڑ ہے ان کے تصورات کی اشترا کی دنیا میں کہ اسی کروڑ اشترا کی اشتراکیت کی دنیا میں بسنے والے انسانوں کو یہ حق نہیں ہے کہ اشارہ یا کنایہ بھی مارکس (Karl Marx) کے تصورات کے خلاف کوئی آواز بلند کریں۔یہ وہ انسانی آزادی ہے جس کو اشتراکیت نے پیش کیا اور یہ اتنی تفصیلی ہے، اتنا گہرا اس کا نفوذ ہے، اتنا خوفناک استبداد ہے یہ کہ اگر اس کے حوالے صحیح پیش کئے جائیں اور اس کی تفصیل بیان کی جائے تو کئی دن اس پر لگ سکتے ہیں کہ کس حد تک استبدادیت نے اشترا کی دنیا پر قبضہ کر لیا ہے۔کوئی زندگی کا پہلو ایسا نہیں ہے جس پر یہ استبدادیت حاوی نہیں ہے۔مثال کے طور پر میں دوا مور آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ایک مشہور روسی فلم پروڈیوسر سر جے آئن سٹائن (Sir J۔Einstein) تھا جس نے اپنے فلم میں 'آئی وانٹ دی ٹیری بل (IWantthe Terrible) مشہور ایک تاریخی ہستی ہے جو بہت خوفناک اور ظالم جابر کے طور پر پیش کی جاتی ہے۔اس کو اس نے فلمایا اور اسی رنگ میں جو اس کی حقیقت تھی اس کو پیش کیا۔اس وقت اشترا کی پالیسی یہ تھی کہ اسے روس کا عظیم ہیرو اور روس کے منجی کے طور پر پیش کیا جائے چنانچہ سٹالن (Joseph Stalin) نے اس پر بڑی سخت پکڑ کی۔اس وقت اس پکڑ کے بعد اس نے معافی مانگی کہ مجھ سے بڑی غلطی ہوئی لیکن معافی میں جو اس نے الفاظ پیش کئے وہ اس لائق ہیں کہ انہیں اس وقت پڑھ کر سنایا جائے۔وہ کہتا ہے ” آج ہر فنکار کے لئے ضروری ہے کہ لینن (Vladimir Lenin) اور سٹالن (Joseph Stalin) اس دنیا کی زندگی کو جن آنکھوں سے دیکھتے تھے انہی آنکھوں سے وہ بھی دیکھے اور تاریخ کو بھی اس حد تک لینن Madimir) (Lenin اور سٹالن (Joseph Stalin) کی آنکھ سے دیکھنے لگے کہ پرانی قوموں کی باقیات، حقائق اور اثرات کلیتہ ذہن سے فراموش کر دئے یہ وہ انسانی آزادی ہے جس کو اشتراکیت پیش کر رہی ہے۔مشہور موسیقار ڈیمیتری شاستا گووچ (Dimitry Schastagowichvic) کو ایک نغماتی پیشکش کے نتیجے میں پکڑا گیا وہ صنفنی آرکسٹرا کا ایک مشہور ماہر تھا۔اس نے ایک نعماتی پیشکش کی اور اس خاموش زبان کی پیشکش پر بھی ان کو یہ شک پڑا کہ اس میں اشترا کی رنگ غالب نہیں ہے۔جب مرکزی پارٹی نے اس سے جواب طلبی کی اور اسے معافی مانگنے پر مجبور کیا تو اس نے بھی معذرت