خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 155
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 155 فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء کے ساتھ مَتی نَصْرُ اللہ کا آوازہ بلند کیا کہ عرش کے پائے بھی لرز اٹھے اور آسمان سے خدا تعالیٰ کی فوجوں کو اس نے اپنی مدد کے لئے بارش کے قطرات کی طرح اترتے دیکھا جس نے ہر آگ کو ٹھنڈا کر دیا اور ہر دشمنی کو محبت اور پیار میں بدل دیا۔پس اے مسیح محمدی کے غلامو! اور خلافت احمدیہ کے جانثارو! دنیا اگر غافل ہے تو ہوتم تو گواہ ہو، اٹھو اور گواہی دو کہ ہمارا رب اپنے بندوں کی دعاؤں کو سنتا اور جواب دیتا ہے۔