خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 125 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 125

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 125 احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء ہاں کیوں نہ دل ان مناظر سے خوش ہو کہ ایسی ہندو بستیوں میں بھی وقف جدید کی نہریں جاری ہو چکی ہیں جو کبھی اسلام اور پیغمبر اسلام کے نام کوسننا تک گوارا نہ کرتی تھیں۔توحید کے پانی نے ان زمینوں کو اپنا لیا ہے جو کبھی سینکڑوں فرضی خداؤں کے قبضہ میں تھیں۔آج وہاں بھی تو حید کے نعرے بلند ہور ہے ہیں ، آج وہاں بھی مسجد میں تعمیر ہو رہی ہیں۔آج وہاں بھی خدائے واحد کی پرستش کرنے والے جنم لے رہے ہیں۔ہاں آج ان مشرک بستیوں میں بھی وہ گواہ پیدا ہورہے ہیں جو پانچ وقت صدق دل کے ساتھ یہ گواہی دیتے ہیں کہ: اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدَ ارَّسُوْلُ اللهِ بعض ذیلی تنظیمیں ہیں۔not found۔نظام خلافت احمد یہ بھی ان ملائکہ کی طرح ہے جو اُولِی أَجْنِحَةٍ مَّثْنى وَثُلَثَ وَرُبعَ (فاطر ۲۰ ) اللہ تعالیٰ اس نظام کو جس قدر چاہے اور بھی روحانی پرواز کے لئے پر عطا کرتا رہے گا۔یہ ایک مکمل نظام ہے جو کسی بندے کی تخلیق نہیں بلکہ وحی الہی کے مطابق جاری ہوا ہے۔القائے الہی کے مطابق ہی اس میں بنی نوع انسان کے لئے فیض رسانی کے نئے چشمے پھوٹ رہے ہیں اور دینی اور روحانی اقدار کی حفاظت کے لئے قطار اندر قطار دفاعی قلعے تعمیر ہورہے ہیں۔لجنہ اماء الله ایک لجنہ اماءاللہ کی تنظیم ہے جو اسلامی تعلیم کو عورتوں میں رائج اور راسخ کرنے میں ہمہ تن مصروف ہے اور اسلامی اقدار کے مطابق اچھی مائیں پیدا کرنے کے سلسلہ میں عظیم قومی خدمت میں مصروف ہے۔اطفال الاحمدیہ ایک اطفال الاحمدیہ کی تنظیم ہے جو بچوں کو اسلامی رنگ میں تربیت دینے پر کمر بستہ ہے اور وہ محروم بچے جو گھروں میں دینی تعلیم و تربیت سے بے نصیب رہے، اس تنظیم کے دائرہ میں آکر دین