خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 104 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 104

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 104 احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء Kalabra Proonpictures for کیا تو آپ نے خدا تعالیٰ کے ارشاد پر یہ جواب دیا کہ۔khutbatthal kuntu۔tif not found ( بنی اسرائیل: ۹۴) یعنی میں تو ایک بشر رسول ہوں۔یعنی جسم سمیت آسمان پر جانا میری بشریت کے بھی منافی ہے اور رسالت کے بھی۔لیکن افسوس ! تو حید کا دعویٰ رکھنے کے باوجود مسلمانوں کے ایک بڑے گروہ نے حضرت عیسی علیہ السلام کو اس پہلو سے بشریت اور رسالت دونوں سے بالاتر مقام پر لے جا کر کھڑا کر دیا۔پس ظہور احمدیت کے وقت مسلمانوں میں توحید خالص باقی نہ رہی تھی۔عقائد میں بھی شرک کی ملونی ہو چکی تھی اور اعمال میں بھی۔علاوہ ازیں اور بھی بے شمار خرابیوں اور فسق و فجور نے مسلمانوں کو گھیر رکھا تھا۔وحدت ملی نام کو باقی نہ رہی تھی اور اوج ثریا سے گری ہوئی یہ امت ایک چینی کے برتن کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر چکی تھی۔اس کی مثال بعینہ ایک ایسی ریاست کی طرح تھی جو اندرونی فتنوں کا بھی شکار ہورہی ہو اور بیرونی فتنوں کا بھی اور ہر چہار سمت سے اس پر طاقتور اور جابر دشمن حملہ آور ہوں۔اسلام فرقوں میں بٹ چکا تھا اور تمام فرقے باہم برسر پیکار تھے۔ادھر خانہ جنگی کا یہ عالم تھا اور ادھر غیر مذاہب اسلام کی سرحدوں پر چھاؤنیاں ڈالے پڑے تھے۔ان پر خطر راتوں میں احمدیت کا ظہور ہوا اور قادیان کی گمنام بستی سے وہ شعاع نور پھوٹی جو رفتہ رفتہ کل عالم کونور محمدی سے بھر دینے والی تھی۔پس احمدیت اس لئے نہیں آئی کہ کوئی نیا اسلام دنیا کو دے بلکہ اس لئے آئی کہ ہر نئے اسلام کو دنیا سے مٹادے اور قرون اولیٰ کے اس اسلام کی طرف مسلمانوں کو واپس لے جائے جو حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسلام تھا کیونکہ زمانے کے دکھوں کا مداوا دین محمدی کے سوا ممکن نہ تھا، نہ ہے، نہ ہو گا۔حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لئے مہدی بنا کر مبعوث فرمایا تا کہ وحی اور الہام سے ہدایت پاکر ان کے اختلافات کا فیصلہ فرمائیں اور ان کے اعمال کی تطہیر کریں۔حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے مسیح محمدی کے مقام پر فائز کیا تا کہ صلیب کو توڑنے اور اسلام کو عیسائیت پر غالب کرنے کے لئے ایک عظیم الشان مہم کا آغا ز کریں۔پس احمدیت آئی اور وہ حقیقی اسلام دنیا کو عطا کیا جو صدیاں گزریں کہ نظر سے اوجھل ہو چکا تھا۔احمدیت آئی اور مسلمانوں کو دور مہدویت عطا کیا۔احمدیت آئی اور اپنے ساتھ وہ مسیح الزمان لے کر آئی جو روحانی مردوں کو زندہ کرتا تھا اور تصوراتی خداؤں کو مارتا تھا۔احمدیت آئی اور دنیا کو ان تمام آسمانی فیوض سے