خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 478 of 660

خطابات نور — Page 478

سے اثم کا خطاب ملتا ہے۔بدظنی سے پھر غیبت نصیب ہوتی ہے اور اس کے متعلق فرمایا:(الحجرات :۱۳) پس مخلصوں پر بدظنی کرتے ہو اور میرا دل دکھاتے ہو۔خدا سے ڈرو۔تمہارے لئے میں دعائیں کرتا ہوں ان سے محروم نہ بنو۔اگر مان لیا ہے تو شکر کرو۔نہیں تو صبر کی دوا موجود ہے۔میں باوجود اس بیماری کے جو مجھے کھڑا ہونا تکلیف دیتا ہے اس رقعہ کو دیکھ کر سمجھاتا ہوں کہ خلافت کیسری کی دوکان کا سوڈا واٹر نہیں۔تم اس بکھیڑے سے کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔نہ تم کو کسی نے خلیفہ بنانا ہے اور نہ میری زندگی میں کوئی اور بن سکتا ہے۔میں جب مر جائوں گا (اللّٰہم متعنا بطول حیاتہٖ۔ایڈیٹر) تو پھر وہی کھڑا ہو گا جس کو خدا چاہے گا اور خدا اس کو آپ کھڑا کر دے گا۔تم نے میرے ہاتھوں پر اقرار کئے ہیں تم خلافت کا نام نہ لو۔مجھے خدا نے خلیفہ بنا دیا ہے اور اب نہ تمہارے کہنے سے معزول ہو سکتا ہوں اور نہ کسی میں طاقت ہے کہ وہ معزول کرے۔اگر تم زیادہ زور دو گے تو یاد رکھو میرے پاس ایسے خالد بن ولید ہیں جو تمہیں مرتدوں کی طرح سزا دیں گے۔دیکھو! میری دعائیں عرش میں بھی سنی جاتی ہیں میرا مولیٰ میرے کام میری دعا سے بھی پہلے کر دیتا ہے۔میرے ساتھ لڑائی کرنا خدا سے لڑائی کرنا ہے۔تم ایسی باتوں کو چھوڑ دو اور توبہ کر لو۔وہ اخبار نویس جو لکھتا ہے کہ کوئی رشتہ دار میرا معتقد٭ نہیں توبہ کر لے وہ مرزا صاحب کے رشتہ داروں سے پوچھ لے۔مرزا سلطان احمد صاحب کی بیوی اور بچے تک تو میرے مرید ہیں۔اور وہ آپ حضرت صاحب کی زندگی میں بھی میرا معتقد تھا۔پس جو ایسا کہتے ہیں کہ رشتہ دار میرے مرید نہیں جھوٹ کہتے ہیں۔