خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 455 of 660

خطابات نور — Page 455

ہوں اور تمہارا ہی کام کررہا ہوں۔تمہارے باپ کی جو میرا محسن اور آقا ہے میرے دل میں بڑی عظمت ہے آپ بیٹھ جاویں۔میں تو کھڑا ہوکر ہی تقریر کروں گا۔میں بیٹھ کر تقریر کرنے کا عادی نہیں اور نہ ہمارے سلف سے یہ ثابت ہے۔ہمارے سلف جب کوئی چھوٹی یا بڑی تقریر کرتے تھے تو وہ کھڑے ہو کر ہی کرتے تھے۔میں تو لمبی تقریریں بھی کھڑے ہوکر کرتا ہوں اور یہ تو چھوٹی سی تقریر ہے۔(الحکم ۱۴؍ جولائی ۱۹۱۲ء۔صفحہ۲،۳ )