خطابات نور — Page 355
میں نے الفاظ بیعت میں ایک لفظ بڑھانا چاہا تھا کہ آپس میں محبت بڑھائیں گے مگر میں نے دیکھا کہ بعض آپس میں لڑ پڑتے ہیں اس لئے میں ڈر گیا کہ ایسا نہ ہو یہ لوگ معاہدہ کا خلاف کریں اور پھر معاہدہ کی خلاف ورزی سے نفاق پیدا ہوجاتا ہے۔بہرحال آپس میں محبت بڑھائو۔اس کی بہت بڑی ضرورت ہے۔ہماری کمزوریاں ہوں تو دعا کرو کیونکہ دعا ہی تمام بیماریوں کا علاج ہے۔پھر اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے گا اگر مجھے موقع ہوا تو بہت سی باتیں سنائوں گا۔(الحکم ۲۸؍ مارچ، ۷؍ اپریل ۱۹۱۰ء صفحہ ۶،۷ ) ٭ … ٭ … ٭