خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 356 of 660

خطابات نور — Page 356

ختم نبوت {تقریر فرمودہ ۲۶؍مارچ ۱۹۱۰ء بعد نماز ظہر و عصر} ۲۶؍مارچ ۱۹۱۰ء کو بعد نماز ظہرو عصر حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ نے اپنی تقریر شروع کی۔اس تقریر کے اہم مضمون کے لحاظ سے میں نے اس کا عنوان ختم نبوت تجویز کیا ہے۔اس لئے میں نے اس عنوان کو پسند کیا تا وہ لوگ جو اپنی کوتاہ علمی اور عداوت کی وجہ سے ہمیں متہّم کرتے ہیں کہ ختم نبوت محمدیہؐ کے قائل نہیں وہ دیکھیں اور غور کریں کہ کیا جس قوم کا امام ختم نبوت پر ایسے لطیف دلائل پیش کرتا ہے اور ایسے موقع اور مجمع میں جب کہ اس کی قوم کے ادانیٰ واعالیٰ ہر حصہ ملک سے جمع ہیں۔جس مجمع میں اس کو اپنے اصل عقائد اور اغراض کا قوم کے ذہن نشین کرانا ضروری ہے وہ ختم نبوت کے منکر ہوسکتے ہیں؟ امید کی جاتی ہے کہ یہ تقریر انشاء اللہ العزیز بہتوں کی ہدایت کا موجب ہوگی۔واللّٰہ یہدی من یشاء۔(ایڈیٹر الحکم)۔اعوذ باللّٰہ من الشَّیطٰن الرّجیم