خطابات نور — Page 374
مذہب‘ میں نے اس کو بہت غور سے پڑھا اور بہت ہی غور سے پڑھا اور میں نے اس کے پچاس نسخہ آپ خرید کئے ہیں۔میں پسند کرتا ہوں کہ اس کی بہت بڑی اشاعت ہو اور بہت بڑی اشاعت ہو اور اگر اللہ تعالیٰ کسی کو سمجھ اور توفیق دے اور اس میں کوئی کمزوری ہو تو مجھے اطلاع دے۔میری عقل و فکر جہاں تک پہنچتی ہے میں اس کو مفید پاتا ہوں اور عبدالحئی کی بھی سپارش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ تمہیں توفیق دے۔آمین (الحکم ۲۸؍مارچ، ۷؍اپریل ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۴ تا ۲۱) ٭ … ٭ … ٭