خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 357 of 660

خطابات نور — Page 357

   (الرّعد :۲۰ تا ۲۷) علم و جہل: ایک علم ہوتا ہے اس کے مقابلہ میں ایک جہل ہوتا ہے۔ساری انسانی خوبیاں اور سارے کمالات علم صحیح کے ساتھ وابستہ ہیں اور سارے دکھ درد اور مصائب جہل سے ملے ہوتے ہیں۔علم ہوتا ہے اللہ کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔علم ہوتا ہے رسولوں کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔علم ہوتا ہے اللہ کی کتابوں سے آگاہی ملتی ہے۔علم ہوتا ہے تو ضروریات کا استخراج کرتے ہیں۔علم ہوتا ہے تو عجائبات مخلوقات کا مطالعہ کرکے اپنے منافع کی اشیاء کو جمع کرتے ہیں۔اسی علم کے عجائبات میں سے سٹیم انجن ہیں۔میرے اپنے مطلب اور مذاق کے موافق اس سے کتابیں چھاپنے کا کام لیا جاتا ہے اور بعض کے مذاق کے لئے اخبار، ناول اور ہر قسم کی تصنیفات چھاپی جاتی ہیں اور انسانی زندگی کی بہت سی ضروریات اس سے وابستہ ہیں۔اسی کے ذریعہ سے سفر کی سہولتیں پیدا کی ہیں۔چنانچہ ریل اور جہاز کے سفر آسان کردئیے ہیں۔پھر ہزاروں ہزار کارخانے، کھانے پینے، پہننے کی اشیاء کے اور سونے اٹھنے،سواریوں کے آرام کے اس سے چلتے ہیں۔مگر جن کو کامل علم نہیں وہ تکالیف برداشت کرتے ہیں۔یہ علم کا ایک نظارہ ہے۔علم دین کا ہو یا دنیا کا اگر صحیح ہو وہ ہر حال میں انسان کے لئے راحت اور آسائش کا ذریعہ ہوتا ہے۔عجیب و غریب انسان دنیا کا جس کا نام ابراہیم ہے۔(علیہ السلام) وہ اپنی دعا میں اسی لئے کہتا ہے۔۔(البقرۃ :۲۰۲) انسانی کمالات کی تقسیم: انسان میں دو قسم کے کمالات ہیں۔ایک جسم کے آرام کے لئے اور دوسرے روح کے لئے۔جسم کے آرام کے لئے کھانے،پینے، پہننے، مکانات، عیش و آرام اور سواریوں کے سامان، معلومات کے سامان، دوستوں سے ملنے کے سامان بیویوں اور بچوں سے تعلقات اور ان کے عجیب دل خوش کن شواغل ،قوم میں