خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 3 of 660

خطابات نور — Page 3

ہمارے اعمال اور افعال کو ان کے ماتحت کیا اس لئے نہایت ضروری ہے کہ ہم مذہب کی نگہبانی کریں اور یہ جلسہ اس لئے قائم کیا گیا ہے۔اس لئے میرے دل سے یہی دعا ہے کہ جس طرح کل کا دن امن و آرام سے گزرا۔ویسے ہی آج کا دن بھی گزرے اور غالباً مولوی ثناء اللہ صاحب جو امرتسر کے ایک ہونہار نوجوان ہیں۔اپنے ابتدائی خیالات سے آپ کو خوش کریں گے۔(رپورٹ جلسہ اعظم مذاہب صفحہ ۵۶،۵۷) ٭ … ٭ … ٭