خطابات مریم (جلد دوم) — Page 935
خطابات مریم 935 زریں نصائح دوره خوشاب مؤرخہ 7 مئی 1986 ء کو حضرت سیدہ صدر صاحبہ لجنہ مرکز یہ مکرم رضیہ درد صاحبہ کے ہمراہ ضلع خوشاب کے دورہ پر تشریف لے گئیں۔اس اجلاس میں عہدہ داران کو اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع دیا گیا جس کے بعد حضرت سیدہ صدر صاحب لجنہ مرکزیہ نے حاضرات سے اپنے خطاب میں فرمایا ضلع خوشاب میں ممبرات کی دینی کام کرنے کی طرف توجہ بہت کم ہے۔آپ نے چونکہ احمدیت کو ورثہ میں پایا ہے شاید اس لئے اس کی قدر نہیں کہ کتنی بڑی صداقت اور نعمت آپ کے پاس ہے۔بیعت کرتے وقت جو عہد آپ دو ہراتی ہیں وہ کیوں آپ کے عمل سے ظاہر نہیں ہو رہا۔رسم و رواج، بدعات اور لغو باتوں سے اجتناب کریں۔ایک دوسرے کی اصلاح محبت و پیار سے کریں۔مرکز سے رابطہ رکھیں۔جہالت کو دور کرنے کے لئے تعلیم کی طرف بھر پور توجہ دیں۔تدریس قرآن کریم کے اہم فریضہ کو اپنا نصب العین بنائیں کہ یہ سب علوم کا منبع ہے۔اختتامی دعا کے بعد فرد افردا ممبرات کو ملاقات اور مصافحہ کا شرف بخشا۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ )