خطابات مریم (جلد دوم) — Page 918
خطابات مریم 918 زریں نصائح افتتاح امتہ اٹھی لائبر مری لندن 1983ء صدر صاحبہ نے خطاب میں فرمایا۔لجنہ اماءاللہ کے زیرا ہتمام امتہ الحئی لائبریری کا افتتاح کرنے کے لئے ہم جمع ہوئے ہیں۔حدیث ہے کہ ہر عورت اور مرد پر علم کا حاصل کرنا فرض ہے۔علم حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ مطالعہ ہے۔کتابوں کا خزانہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ملا ہے۔پیشگوئی ہے کہ امام مہدی علم کی دولت بانٹے گا۔چھوٹی سی ابتداء ہے مگر لجنہ برطانیہ بڑی ہمت اور قربانی کرنے والی ہے اس لئے کوشش کریں اور برطانیہ کی ممبر اس میں مدد کریں۔لندن کی لجنہ بھی عطا یا اور کتابوں کے عطیات بھی دیں۔ہر علم کی کتاب اس لائبریری میں ہونی چاہئے۔میں دعا کے ساتھ اس لائبریری کا افتتاح کرتی ہوں۔کل میں یہاں سے رخصت ہو رہی ہوں مجھے امید ہے کہ میں جہاں جہاں بھی گئی ہوں آپ اُن کہی ہوئی باتوں پر عمل کریں گی اور آپس میں صلح، محبت اور اتفاق سے رہیں گی۔آپس میں ایک دوسرے کو معاف کریں گی جس طرح ماں اپنے بچوں کو معاف کر دیتی ہے اسی طرح آپ بھی ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کر دیا کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔(از لجنہ اماءاللہ برطانیہ )