خطابات مریم (جلد دوم) — Page 857
خطابات مریم 857 پیغامات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیاری احمدی بہنو! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آج آپ کے سالانہ جلسہ میں اس مختصر پیغام کے ذریعہ شرکت کر رہی ہوں۔حضرت مسیح موعود امام جماعت احمدیہ نے جلسہ سالانہ کی بنیاد 1891ء میں رکھی جس میں ابتداء میں 75 آدمی شامل ہوئے۔گو بعض دفعہ ناگزیر مجبوریوں کے باعث جلسہ نہ ہو سکا لیکن ان وقفوں کو چھوڑ کر یہ جلسہ ہوتا رہا ہے اور آنے والوں کی تعداد جماعت کی ترقی کو ظاہر کرتی رہی ہے۔پہلے یہ جلسہ صرف مرکز میں ہوتا تھا اب بیرون پاکستان جماعتیں بھی پوری شان سے جلسہ کا انعقاد کرتی ہیں اور ہر ملک میں جلسہ منعقد کرنے کی وہی اغراض ہیں جو مرکز میں جلسہ کرنے کی ہیں تا کہ بھائی اور بہنیں ایک جگہ جمع ہوں۔آپس میں تعارف حاصل ہو جس کی وجہ سے آپس میں محبت اور اخوت اور تعاون با ہمی کا جذبہ پیدا ہو جو بھائی بہن دوران سال وفات پا جائیں ان کے لئے جلسہ میں شامل ہونے والے احباب دعا کریں۔دوران سال اللہ تعالیٰ کے جو نشانات ظاہر ہوئے ہوں ان کا ذکر کر کے ایمان کو تازہ کیا جائے اور آئندہ سال کام کرنے کا عزم کیا جائے اور اس کے لئے سب بہن بھائیوں کو تیار کیا جائے۔پس میں امید کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے جلسہ کو کامیاب کرے اور حضرت مسیح موعود کی بعثت کے مقاصد کو آپ سب پورا کرنے والی ہوں آپ کا عمل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ حسنہ اور آپ کے ارشادات کے مطابق ہو۔اس لئے ضروری ہے کہ آپ میں سے ہر ایک عورت زیادہ سے زیادہ علم دین سیکھے اور اس پر عمل کرے۔ان اخلاق کو اپنائے جن کی قرآن تعلیم دیتا ہے اور سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ آپ اپنی اگلی نسل کو اپنے سے بہتر طور پر قربانیوں اور ان ذمہ داریوں کو اُٹھانے کے لئے تیار کریں جو بحیثیت افراد جماعت ہم پر عائد ہوتی ہیں۔ہم سب میں ہزاروں میل کا فاصلہ ہے لیکن دلوں میں دوری نہیں۔حضرت مسیح موعود نے