خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 811 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 811

خطابات مریم 811 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ ہالینڈ 1989ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیاری بہنوممبرات لجنہ اماءاللہ ہالینڈ پیغام السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے سالانہ اجتماع میں شرکت کر رہی ہوں اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اجتماع کو بہت بابر کت کرے دُور رس نتائج نکلیں۔ہر کام کرتے وقت اپنی زندگی اور تنظیم کے مقصد کو سامنے رکھنا چاہئے۔ہمارا مقصد وہی ہے جو جماعت احمدیہ کا ہے یعنی اسلام کی صحیح شکل کو دنیا کے سامنے پیش کرنا۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہماری کوششیں شامل ہوں اور زیادہ سے زیادہ الہی فضل کو جذب کر سکیں یہ یاد رکھیں کہ ہماری بات کا غیر مسلموں پر اس وقت اثر ممکن ہے جب ان کو یقین ہو کہ جو چیز ہم ان کے سامنے رکھ رہے ہیں وہ اس سے بہتر ہے جو اُن کے پاس ہے۔پھر وہ توجہ بھی دیں گے۔یہ ضروری ہے کہ عیسائیت پر آپ اسلام کی فضیلت دلائل کے ساتھ پیش کریں وہاں آپ کا اپنا عمل اور نمونہ آپ کے قول اور دعویٰ کو ثابت کر رہا ہو۔اگر آپ کا نمونہ وہ نہیں جس کی آپ ان کو تبلیغ کر رہی ہیں تو وہ آپ کی بات کی طرف توجہ نہیں دیں گے کہ ان کا تو اپنا نمونہ ہی ان کی تعلیم کے خلاف ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ آپ قرآن مجید کا ترجمہ پڑھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھیں اور پھر جائزہ لیں کہ کیا ہمارا عمل قرآن مجید کے مطابق ہے یا نہیں اور ہر وقت اپنا جائزہ لیا کریں خصوصاً اخلاق بنی نوع انسان سے شفقت اور حسن سلوک کے سلسلہ میں۔آپ کا ہر عمل آپ کی ہر حرکت قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق ہونا چاہئے گویا آپ کا نمونہ حضرت عائشہ