خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 729 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 729

خطابات مریم 729 پیغامات اس پر کس وجہ سے عمل نہیں ہوسکا۔آئندہ کے لئے سیکم بنائیں جس میں عورتوں بچوں کی دینی تعلیم اور تربیت پر زیادہ توجہ ہو۔اسلام صرف عقائد کا نام نہیں۔وہ تو انسان کی ساری زندگی پر حاوی ہے۔ہر کام کرتے ہوئے معلوم ہونا چاہئے کہ کیا ہمارے عمل قرآن مجید کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے خلاف تو نہیں اور یہی ہمارا مقصد ہے اللہ تعالیٰ اس مقصد کے حصول کے لئے اس اجتماع میں آپ کو مفید تدابیر اختیار کرنے کی توفیق عطا کرے۔بہت دعائیں کریں۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع کیلئے اپنے لئے ساری دنیا میں رہنے والے احمدیوں کیلئے۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ