خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 43 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 43

خطابات مریم 43 تحریرات حاجت مندوں کی مدد کے لئے آپ کا دل بہت کھلا تھا۔اس مختصر مضمون میں آپ کے کس کس وصف کا ذکر کروں۔صبر اور شکر آپ کے اخلاق کی جان تھے۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بہت بلند فرمائے۔سترہ سالہ خلافت میں آپ نے محبت سے سب کے دل جیتے اور اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ آپ کے دل میں محبت سب کے لئے تھی نفرت کسی کے لئے نہیں۔ہمارا فرض ہے کہ آپ کی بلندی درجات کیلئے دعائیں کرتے رہیں آپ کی تحریکات کو عمل کے ذریعہ سے زندہ رکھیں۔اے جانے والے! آپ پر سلام! آپ کی نیکیاں خوبیاں اور کارنامے رہتی دنیا تک زندہ رہیں گے اور سب سے بڑھ کر سپین میں ساڑھے سات سو سال کے بعد بیت کی بنیا درکھنا۔خدا کرے کہ اسلام جلد سے جلد پین میں پھیلے اور جنت میں بھی آپ کو غلبہ کی خوشیاں پہنچتی رہیں جو آپ کا مقصد حیات تھا۔آمین اھم آمین مدیرہ مصباح کے تقاضا پر چند سطور لکھ دی ہیں۔سالانہ اجتماع پر آپ کے کا رہائے نمایاں کا تذکرہ کیا تھا جو مصباح میں چھپ چکا ہے۔اس لئے ان واقعات کا دوبارہ ذکر نہیں کیا۔حقیقت تو یہ ہے کہ۔۔۔کی تاریخ لکھی ہی نہیں جاسکتی جب تک آپ کی غلبہ۔۔۔کیلئے کوششوں پر آپ کو خراج تحسین نہ ادا کیا جائے۔اللہ تعالیٰ اس جد و جہد کے تسلسل کو جاری رکھے تا وقتی۔۔۔ساری دنیا میں پھیل جائے۔آمین اللھم آمین (ماہنامہ مصباح دسمبر 1982ء) ☆۔