خطابات مریم (جلد دوم) — Page 384
خطابات مریم 384 خطابات مجھے یقین ہے کہ سارا یورپ ایک دن اسلام قبول کرے گا لیکن مجھے خوف ہے کہ کہیں وہ بگڑی ہوئی شکل کا اسلام قبول نہ کر لے۔آپ کی مراد یہی تھی کہ اگر عورتیں پردہ نہ کریں گی تو جونئی اسلام لائیں گی وہ یہی سمجھیں گی کہ اسلام کا پردہ یہی ہے۔میری بہنو! اگر آپ کو اپنے رب سے پیار ہے اگر آپ کو اسلام سے محبت ہے اگر آپ میں خلیفہ وقت کی اطاعت کا جذبہ ہے تو اسلام کی شکل نہ بگڑنے دیں بلکہ اسی پر عمل کریں جو قرآن نے شکل پیش کی ہے اور جس پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمل کر کے دکھایا اور آپ کے صحابہ صحابیات نے عمل کیا اور جس کو پھر زندہ کرنے کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام آئے تھے اور جس کے لئے آپ کے خلفاء جد و جہد کرتے رہے اور جس کے لئے حضرت خلیفہ امسیح الرابع آپ کو بار بار توجہ دلا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی توفیق دے اور مجھے بھی توفیق دے کہ ہمارے نیک نمونوں سے دوسرے ہماری طرف کھینچے چلے آئیں۔آمین از ماہنامہ مصباح نومبر 1983ء)