خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 289 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 289

خطابات مریم 289 خطابات رہتیں اور کئی بار میں نے آپ کو اور حضرت اقدس کو اس امر کے متعلق باتیں کرتے سنا۔ایک بار مجھے یاد ہے کہ حضرت والدہ صاحبہ نے حضرت اقدس سے کہا کہ ”میں ہمیشہ دعا کرتی ہوں کہ خدا مجھے آپ کا غم نہ دکھائے اور مجھے پہلے اُٹھائے یہ سن کر حضرت اقدس نے فرمایا:۔” اور میں ہمیشہ یہ دعا کرتا ہوں کہ تم میرے بعد زندہ رہو اور میں تم کو سلامت چھوڑ جاؤں۔اللہ تعالیٰ کی نظر میں حضرت اماں جان کا کتنا بلند حضرت اماں جان کا بلند مقام مقام تھا وہ حضرت اقدس کے ان الہامات سے ظاہر ہوتا ہے۔انّی مَعَکَ و مَعَ اَهْلِكَ (تذکره صفحه 731) اس الہام کے متعلق حضرت مصلح موعود نے فرمایا میں نے خود حضرت صاحب سے سنا ہے فرماتے تھے کہ : انّى مَعَ الرّسُولِ اقوم اور اِنّى مَعَکَ و مَعَ اَهْلِک یہ دونوں الہامات ایک ایک رات میں ہزار ہا دفعہ ہوئے۔اور فرمایا اکثر ایسا ہوتا ہے کہ تکیہ پر سر رکھا اور ان الہامات کا سلسلہ شروع ہو گیا اور صبح کی نماز کے لئے اُٹھے تو سلسلہ جاری تھا“۔روز نامہ الفضل 31 /اکتوبر 1961ء) 19 / مارچ 1907ء کو خواب میں دیکھا کہ میری بیوی کہتی ہے میں نے خدا کی مرضی کے لئے اپنی مرضی چھوڑ دی اس پر میں نے ان کو جواب میں یہ کہا کہ اسی سے تو تم پر حسن چڑھا ہے یہ فقرہ اس فقرہ سے مشابہ ہے جو ز بور میں ہے کہ تو حسن میں بنی آدم سے کہیں زیادہ ہے۔(تذکره صفحه 707) آپ کے جماعت پر احسانات میں سے یہ بھی ایک بہت بڑا احسان ہے کہ آپ نے حضرت اقدس کے متعلق بہت سی روایات بیان کی ہیں بیوی مرد کی سب سے بڑی راز دار ہوتی ہے اور اس کی نظر اپنے خاوند کے افعال پر بڑی گہری ہوتی ہے۔اسی طرح آپ نے بھی ان روایات میں حضرت اقدس کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو روشناس کروایا ہے۔غرض حضرت اماں جان کا وجود بہت ہی بابرکت وجود تھا اور آپ اس کا اظہار بھی کر دیا