خطابات مریم (جلد دوم) — Page 717
خطابات مریم 717 پیغامات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے لئے نجات دہندہ ہیں۔اگر آپ یہ یقین رکھتی ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اس لئے بھیجا ہے کہ وہ اسلام کو سارے دینوں پر غالب کریں تو آپ کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طور پر ادا کرنا ہو گا۔خود دین سیکھنا ہو گا اس پر خود عمل کر کے دنیا کو دکھانا ہو گا۔اپنے اعلیٰ اخلاق ، اپنے عمل ، اپنے نمونہ ، اپنے بچوں کی اعلیٰ تربیت سے اسلام کی اس ملک میں اشاعت کرنی ہوگی۔پس قرآن کا ترجمہ سیکھنے کی پوری پوری کوشش کریں۔اس کا مطلب سمجھیں پھر آپ کا اس پر عمل بھی ہے یا نہیں اگر آپ خود اس پر عمل نہیں کر رہیں تو دوسروں کے سامنے کس منہ سے کہیں گی کہ قرآن کی تعلیم دوسری سب تعلیموں سے اعلیٰ ہے۔اس کا افضل ہونا آپ نے اپنے نمونہ سے ثابت کرنا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی تو فیق عطا کرے۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ