خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 247 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 247

خطابات مریم 247 خطابات کام کرنے کا شوق پیدا کریں گی۔اپنے رب سے پیار پیدا کریں گی۔اسی طرح بچیوں کی تربیت اس رنگ میں کریں گی کہ وہ بڑی ہو کر نیک بیویاں اور نیک مائیں بہنیں اور اگلی صدی جس کی بشارتیں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے دی ہیں اس میں اُن کا نمایاں حصہ ہو۔میں اپنی تقریر کو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے اس اقتباس کے ساتھ ختم کرتی ہوں۔”اے تمام لوگو! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان کو بنایا۔وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کے رُو سے سب پر اُن کو غلبہ بخشے گا۔(روحانی خزائن جلد 20- تذکرۃ الشہادتین صفحہ 66 ) (ماہنامہ مصباح دسمبر 1980ء)۔۔۔۔۔۔W