خطابات مریم (جلد دوم) — Page 171
خطابات مریم 171 خطابات کی طرف سے جو بھی امیر مقرر ہوں ان کی پوری پوری اطاعت کرنا آپ پر واجب اور ضروری ہے۔تمام ممبرات لجنہ اماءاللہ اور عہدیداران کو حضرت مصلح موعود کے بیان فرمودہ لجنہ اماءاللہ کی ابتدائی تحریک میں یہ مقصد اپنے پیش نظر رکھنا چاہئے۔آپ نے فرمایا تھا کہ :۔اس امر کی ضرورت ہے کہ جماعت میں وحدت کی روح قائم رکھنے کیلئے جو بھی خلیفہ وقت ہو اس کی تیار کردہ سکیم کے مطابق اور اس کی ترقی کو مدنظر رکھ کر تمام کارروائیاں ہوں اور اس امر کی ضرورت ہے کہ تم اتحاد جماعت کو بڑھانے کیلئے ایسی ہی کوشاں رہو جیسے کہ ہر مسلمان کا فرض قرآن کریم ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مقرر فرمایا ہے اور اس کے لئے ہر ایک قربانی کو تیار رہو۔الازھار لذوات الخمار صفحہ 53) اب میں سال رواں کے بعض اور کاموں کا ذکر کرتی ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماءاللہ کے قیام پر 55 سال پورے ہو جائیں گے۔1970ء، 1971ءاور 1972ء میں لجنہ اماءاللہ کی پچاس سالہ تاریخ شائع کی جا چکی ہے۔پچاس سالہ تاریخ کے بعد تجویز کیا گیا تھا کہ اب شہروں کی تاریخ اور وہاں نمایاں خدمت سر انجام دینے والی بہنوں کے حالات پر ایک جلد شائع کی جائے۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مرکزی شعبہ تالیف لجنہ نے اس سلسلہ میں بہت محنت کی لیکن ان شہروں کی کارکنات نے مرکزی لجنہ سے تعاون نہ کیا اس لئے یہ کام ابھی تشنہ ہے اور جب تک مواد ہر طرح کا دستیاب نہ ہو جائے کتاب شائع نہیں کی جاسکتی لیکن انشاء اللہ تاریخ لجنہ اماءاللہ چہارم جس میں جشن پچاس سالہ کے بعد سے اب تک کے حالات ہونگے قریباً لکھی جا چکی ہے صرف نظر ثانی کا کام باقی ہے جو سالا نہ اجتماع کے بعد انشاء اللہ کیا جائے گا اور اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو جلد ہی آپ کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔میرا یہ تلخ تجربہ ہے کہ جب کتاب شائع کی جاتی ہے تو اس وقت بہنیں خریدتی نہیں جب ختم ہو جاتی ہے تو دور دور سے خط آتے ہیں کہ کہیں سے ڈھونڈھ کر بھجوا دیں۔الازھار ، تاریخ لجنہ جلد اوّل ، دوم اور احمد یہ مسلمز بالکل ختم ہو چکی ہیں۔صرف تاریخ لجنہ سوم کی جلد میں تھوڑی تعداد میں باقی ہیں