خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 940 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 940

خطابات مریم 940 زریں نصائح خطاب لجنہ جرمنی 25 جولا ئی 1987 ء اس اجلاس میں ہیمبرگ اور اردگرد کے علاقہ سے کثیر تعداد نے شرکت کی اور آپ کی قیمتی نصائح کو سنے کا شرف حاصل کیا۔آپ نے فرمایا :۔احکام خداوندی اور احکام رسول پر صحیح طور پر عمل کریں۔آپ نے قرآنی آیات کے حوالے دے کر بتایا کہ جس طرح آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مومنات نے اعمال صالحہ کے ذریعہ اللہ کی رضا کو حاصل کیا۔اسی طرح اس زمانہ میں بھی جو نیک اعمال کرے گا وہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرے گا۔اس وقت ہماری جماعت آزمائش کے دور سے گزر رہی ہے لیکن آزمائش تو ہر الہی جماعت پر آتی ہے۔سب سے بڑھ کر تکالیف تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کو دی گئیں مگر انہوں نے ہر حال میں ثابت قدمی دکھائی اور پھر خدا تعالیٰ نے اپنے وعدے پورے کئے۔آپ بہنیں بھی قرآن کریم ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کریں۔آپ کو اگر لفظی ترجمہ نہیں آتا تو آپ تلاوت کر کے ہر آیت کا ترجمہ غور سے پڑھیں۔آپس میں اتحاد رکھیں اپنے اعمال قرآن وسنت کے مطابق ڈھالیں جماعتی احکام کی پابندی کریں۔رسومات اور بدعات سے قطعی پر ہیز کریں۔معاشرہ کی بُرائیوں کو اپنے گھروں میں داخل نہ ہونے دیں۔اپنی اولاد کی نیک تربیت کریں تا ہم بھی خدا کی رضا کو حاصل کرنے والی ہوں۔(از تاریخ لجنہ جرمنی صفحه 13)