خطابات مریم (جلد دوم) — Page 939
خطابات مریم 939 زریں نصائح ایک ماں کے مبلغ سے بھی زیادہ کام اور فرائض ہیں۔بچوں کی ہر وقت نگرانی کریں ان کو بُرے ماحول سے بچائیں یہاں مغربی ممالک میں جو بد اخلاقیاں پھیلی ہوئی ہیں اپنے بچوں کو ان سے محفوظ رکھیں۔انہیں بتائیں کہ تم ان لوگوں میں سے نہیں ہو۔تم احمدی ہو۔تم مسلمان ہو۔تمہارا کردار، تمہاری عادتیں اسلام کے مطابق ہونی چاہئیں۔آپ نے فرمایا کہ:۔آپ کی قربانیاں آپ کے ساتھ ہی ختم ہو جائیں گی اگر آپ نے اپنی نسل کو تیار نہ کیا۔نیز آپ نے خواتین کو پردہ کی طرف توجہ دلائی اور بتایا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ عورتیں اپنی زینت کو چھپائیں۔آپ نے جرمن احمدی خواتین کو پردہ ( برقعہ ) میں دیکھ کر بہت مسرت اور خوشی کا اظہار کیا۔آخر میں آپ نے دعا کی کہ یہاں اللہ تعالیٰ ایک مضبوط جماعت قائم کرے جو باقی قوم کے لئے ہدایت کا موجب ہو۔ہیمبرگ از تاریخ لجنہ جرمنی جرمنی صفحه 21-22) 24 جولائی 1987ء کو حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ محتر مہ کوثر شاہین ملک صاحبہ نیشنل صدر لجنہ اماءاللہ جرمنی کے ہمراہ ہیمبرگ کے دورہ پر تشریف لائیں اس روز آپ نے لجنہ کے اجلاس میں جو خطاب فرمایا اس کا خلاصہ درج ذیل ہے۔آپ نے فرمایا کہ:۔عہدہ کوئی فخر والی چیز نہیں بلکہ یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے کہ اس نے خدمت کا موقعہ دیا۔سب سے بڑا خلق یہ ہے کہ اپنے آپ کو سب سے کم تر سمجھا جائے اور ہر قسم کے تکبر سے بچا جائے کیونکہ تکبر انسان کو خدا سے بہت دور لے جاتا ہے۔آپ نے فرمایا مبلغ اور صدر کی اطاعت کریں اور ہر ایک کے دکھ درد میں شریک ہوں اور آپس میں اتفاق اور اتحاد ہونا چاہئے۔قرآن پاک کی تعلیم کے مطابق کام کریں اپنا اچھا نمونہ پیش کریں۔(از تاریخ لجنہ جرمنی صفحہ 12)