خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 937 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 937

خطابات مریم 937 زریں نصائح متفرق نصائح لجنہ جرمنی خطاب صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ (لجنہ جرمنی میونخ ) 12 جولا ئی 1987ء کو حضرت چھوٹی آپا صاحبہ صدر لجنہ اماء الله مرکز یہ پاکستان نیشنل صدر لجنہ اماءاللہ مغربی جرمنی، نائب صدر مسز مریم ناز اور انچارج لائبریری مسز شمیم امینی کے ساتھ میونخ کے دورہ پر تشریف لے گئیں۔آپ کے پُر جوش استقبال کے بعد آپ کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کیا گیا بعد ازاں آپ نے ممبرات کو نصائح فرمائیں۔آپ نے فرمایا کہ:۔خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کر چھوڑا کہ میں اور میرے رسول ضرور غالب آئیں گے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ہے کہ ”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا ضرور پورا ہوگا۔مگر ہماری بدقسمتی ہوگی اگر ان وعدہ جات کو پورا کرنے میں ہماری کوششیں شامل نہ ہوں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم دعاؤں پر زور دیں۔اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو اخلاق حسنہ کے زیور سے آراستہ کریں۔صحیح اسلامی تربیت کریں کوئی عورت کمزوری نہ دکھائے۔ایک عورت کی کمزوری سے پوری لجنہ پر حرف آ سکتا ہے۔خصوصاً یورپ کے ماحول میں تربیت پر زور دیں۔(از تاریخ لجنہ جرمنی صفحہ 29) ☆