خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 936 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 936

خطابات مریم 936 زریں نصائح سیدہ صدر صاحبه لجنہ مرکز یہ کا دورہ اٹک ، پشاور، نوشہرہ اور تر بیلا 2/ فروری 1987ء کو ضلعی اجلاس میں مجلس عاملہ کی ممبرات اور کارکنات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔وہ اپنے کام میں تیزی پیدا کریں اور مرکزی ہدایات پر عمل کریں۔مرکز اور خلیفہ وقت سے رابطہ رکھیں۔اپنے عہد پر غور کر کے عمل کریں۔دعا کے بعد اجلاس برخاست ہوا۔بعد ازاں سیدہ صدر صاحبہ نے اجلاس عام میں ممبرات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔احمدیت کی جو نعمت آپ کو دی گئی ہے اس کی قدر کریں اپنے بچوں کی صحیح تربیت کریں تا کہ آئندہ یہ بچے جماعت کے اچھے کارکن ثابت ہوں۔3 رفروری کو سیدہ صدر صاحبہ نے نوشہرہ میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :۔بچوں کو قرآن کریم کا ترجمہ سکھنے اس پر عمل کرنے والدین کو بچوں کی صحیح تربیت کرنے۔حسن اخلاق کا نمونہ پیش کرنے عفو و درگزر سے کام لینے اور اپنے اندر عظیم انقلاب پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی“۔(مصباح اپریل 1987ء)۔۔۔۔۔۔W