خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 924 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 924

خطابات مریم انتخاب کے بعد فر مایا :۔924 انتخاب صدر لجنہ لاہور زریں نصائح ہمیں سب سے پہلے خدا تعالیٰ کا شکر بجالانا چاہئے جس نے دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائی۔ہم میں تکبر کی بجائے عاجزی اور انکساری پیدا ہونی چاہئے نیز آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد جو ہستی میری زندگی میں مشعل راہ ثابت ہوئی وہ حضرت مصلح موعود کی ذات تھی۔آپ نے مجھے ایک بچے کی طرح انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا۔آپ نے فرمایا صرف صدر کے کام سے اور تقریر سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ ساری عاملہ مل کر کام کرتی ہے۔ہر کام کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ عاملہ کی تمام ممبرات، پیار، عفو اور در گذر سے کام لیں۔لاہور کی جماعت میں فردی قوت کا نقص ہے۔اتنی بڑی جماعت جہاں تعلیم کی کمی نہیں کام کرنے والیاں کم ہیں۔ہر انسان فانی ہے جہاں نئے کام کرنے والے نہیں آئیں گے پرانے کب تک کام کریں گے۔جماعتیں اس وقت ترقی کرتی ہیں جب ہر عہدہ دار یا صدر کی جگہ لینے کو 10 تیار ہوں۔لہذا افرادی قوت کی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ناصرات کی تنظیم کا بہت فائدہ ہے۔7 سال کی عمر سے تربیت شروع ہو جاتی ہے۔ناصرات کو حلقوں میں کام کروایا کریں۔جتنا کام سکھائیں گی وہ سیکھ جائیں گی۔عہد نامہ میں وقت کی قربانی مانگی جاتی ہے اور اولاد کی قربانی مانگی جاتی ہے۔آپ نے فرمایا کہ اجلاسوں میں نہ آنے کے ہزاروں بہانے ہوتے ہیں۔آپ نے ان کے دلوں میں جذ بہ پیدا کرنا ہے۔دلیل سے جماعت ترقی نہیں کرتی بلکہ جذ بہ اور لگن سے ترقی ہوتی ہے۔یہ روح اور اخلاص ناصرات کی بچیوں میں پیدا کرنا شروع کریں۔ماں باپ بچیوں میں جذبہ پیدا کریں۔اولا دو ہیں لا پر اوہ ہوتی ہے جہاں ماں باپ کمزور ہوں۔آپ نے نہ صرف یہ کہ اپنی لجنہ کو ترقی دینی ہے بلکہ ایک اچھی کا رکن تیار کرنی ہے۔آپ کی ممبرات سو فیصد تعلیم یافتہ ہیں۔زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو کام پر لگائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ہے کہ تین