خطابات مریم (جلد دوم) — Page 923
خطابات مریم 923 زریں نصائح حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ اماء اللہ کا کنری میں ورودِ مسعود مورخہ 10 جولائی 1985ء کو حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یه مختصر دورے پر کنزی تشریف لے گئیں۔مجلس عاملہ کی تمام اراکین اور ناصرات الاحمدیہ کی تمام بچیوں نے قطار در قطار کھڑے ہو کر آپ کا استقبال کیا اور اھلاً وسهلاً و مرحبا کہا۔سپاسنامہ کے بعد حضرت سیدہ نے خطاب فرمایا۔آپ نے اپنے خطاب میں لجنہ اماءاللہ کنری کی ترقی کے بارے میں خوشنودی کا اظہار کیا۔آپ نے فرمایا۔آپ نے جو قربانیاں پیش کیں وہ قابل فخر ہیں۔ہم نے بیعت کی تو ہم نے یہ عہد کیا تھا کہ ہم ہر قسم کی قربانیاں پیش کریں گے۔انہی قربانیوں کا ہم نے عہد کیا تھا۔ہمیں اپنے عمل کے ساتھ دنیا کے سامنے نمونہ پیش کرنا ہے۔اس کے بعد آپ نے تربیت اولاد کے موضوع پر خاص زور دیا۔آپ نے فرمایا کہ آپ اپنی اولاد کی تربیت کریں اور ان کو دنیاوی علم کے ساتھ ساتھ دینی علم بھی دلوائیں۔کہتے ہیں کہ سونا بھٹی سے ہی کندن بن کر نکلتا ہے۔لہذا آپ اپنی اولا دوں کو آنے والے وقت کے لئے تیار کیجئے۔(مصباح ، اگست 1985ء) ☆