خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 917 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 917

خطابات مریم 917 زریں نصائح اسلام کا پیغام گھر گھر پہنچانا آپ سب کا فرض ہے اچھے اور نیک عمل کریں قرآن کریم خود پڑھیں اور سیکھیں اپنے بچوں کی صحیح طور پر اسلامی اصول کے مطابق تربیت کریں انہیں اُردو سکھائیں۔اپنی زبان کا سیکھنا بہت ضروری ہے۔قرآن کریم کو صحیح پڑھنا اور سیکھنا بھی بہت ضروری حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام بصورت نظمیں اپنے بچوں کو سکھائیں ان پر عمل کرنے کے لیے کیسٹ تیار کریں تا بچے گھر پر ہی سیکھ لیں اس امر کے۔لیے عہدیداران کی مدد کریں ہر ایک کا صح نظر ایک ہی ہو۔مل کر کام کرنا۔اختلاف رائے ضرور ہو سکتا ہے لیکن آپ سب میں کام کرنے میں سبقت کی روح ہونی چاہئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے جو وعدہ جات کیسے ہیں ان کو بہر حال دنیا میں پورا کر کے دکھانا ہے۔اللہ کرے آپ کا ان میں وافر حصہ ہو۔حلقہ ٹوٹنگ نصائح کرتے ہوئے فرمایا :۔آج کی بچیاں کل کی نسل کی مائیں ہونگی۔اگر ان بچیوں کی تربیت صحیح رنگ میں نہ کی گئی تو اگلی نسل دین کے معاملہ میں بہت پیچھے رہ جائے گی بعض والدین خود تو جماعتی کاموں میں پیش پیش ہیں لیکن ان کی اولادیں اس ضمن میں بہت پیچھے ہیں ان کو اپنی اولادوں کی تربیت کی طرف خاص توجہ دینی چاہئے تا کہ اگلی نسل ان ذمہ داریوں کو اُٹھانے کے لیے تیار ہو جو ان کے کندھوں پر پڑنے والی ہیں اور وہی قوم کامیاب ہوتی ہے جو اپنی نسل کو آئندہ ذمہ داریوں کے لیے تیار کرتی ہے پس وہ بہنیں جو ابھی زندگی کے ابتدائی مراحل میں ہیں ان کو شروع دن سے ہی دعاؤں اور ان کی تربیت کی طرف توجہ کرنی چاہئے تا کہ ان کی اولا داپنے مذہب سے محبت کرنے والی ہو اور دین پر جان قربان کرنے والی ہو۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔رپورٹ لجنہ برطانیہ۔جون 1983ء)