خطابات مریم (جلد دوم) — Page 916
خطابات مریم 916 زریں نصائح بعد ازاں آپ نے اپنے خطاب میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا اس زندگی کے سلسلہ کو جاری رکھنے کا مقصد یہ ہے تا وہ تمہیں پر کھتا رہے کہ کون اچھے کام کرتا ہے اور کون بُرے۔یہ دنیا انسان کے لیے دارالعمل ہے جس کا نتیجہ خدا تعالیٰ تمہیں آخرت میں بتائے گا۔جو عمل کے میدان میں پیچھے رہ جائے گا خدا کے پیار سے محروم رہے گا۔ہزاروں درود و سلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جن کے توسط سے ہمیں اسلام جیسی نعمت ملی اور ہزاروں درودوسلام حضرت مسیح موعود پر جنہوں نے اسلام کے غلبہ کی مہم دوبارہ شروع کی اس کے بعد ہمیں خلافت جیسی نعمت ملی۔جس کی برکات ہمارے سامنے ہیں۔برطانیہ چونکہ تثلیث کا گڑھ تھا جس کی پارلیمنٹ میں اسلام کے خلاف سکیمیں بنائی گئیں کہ نعوذ باللہ مکہ پر صلیب گاڑ دینے کا وقت دور نہیں اور یہ کہ تھوڑے ہی عرصہ میں سارا ہندوستان عیسائی بنالو اس کا مقابلہ صرف اور صرف حضرت مسیح موعود اور آپ کی جماعت نے کیا آپ نے بہنوں کو توجہ دلائی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔دین کی خدمت کریں عورتوں اور بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دیں عمل کے لیے علم کا ہونا بہت ضروری ہے ، قرآن کریم سب سے بڑا خزانہ ہے اسے پڑھیں اور ترجمہ سیکھیں۔حضرت مسیح موعود کی کتب پڑھیں۔سلسلہ کا لٹریچر اور خلفاء کی کتابیں ہیں ان سب کو پڑھیں اور اپنی بچیوں کو پڑھائیں آپ نے عورتوں کو پردہ کی طرف توجہ دلائی اور بتایا کہ یہ حکم صرف عرب یا پاکستان والوں کے لیے نہیں بلکہ ساری دنیا کے لیے آیا ہے آپ نے اطاعت کے لیے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس صحابی کی مثال دی جو حضور کے اس حکم پر کہ بیٹھ جاؤ گلی میں ہی بیٹھ گئے۔5 اگست لجنہ اماءاللہ گلاسگو کی ممبرات سے خطاب آپ نے اپنے خطاب میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مجھے سب ممبرات سے ملکر بہت خوشی ہوئی ہے اور خاص طور پر ان ممبرات سے جنہوں نے مجھے ابھی تک دیکھا بھی نہ تھا حضرت مسیح موعود کی دعا ئیں آج میں اپنی آنکھوں سے پوری ہوتی دیکھ رہی ہوں دنیا کے کونے کونے میں جماعت احمدیہ کے مشن آباد ہیں جن میں سے آپ بھی ہیں۔