خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 915 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 915

خطابات مریم 915 زریں نصائح اس ملک میں رہتے ہوئے آپ کا اولین فرض یہی ہے کہ آپ اپنے بچوں کو احساس ن دلائیں کہ انسانیت کے سب سے بڑے محسن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو تعلیم آپ نے دنیا کے سامنے پیش کی وہ ہر لحاظ سے جامع اور مکمل تھی۔جتنی بچوں کو دین سے واقفیت ہوگی اتنا ہی ان میں شوق پیدا ہو گا۔جوانی میں انسان میں زیادہ کام کرنے کی لگن ہوتی ہے اور ہمت ہوتی ہے آپ جو کام بھی کریں اس کے لیے پوری کوشش کریں جب تک آپ کوشش نہیں کریں گی کام میں کامیابی ممکن نہیں۔دنیاوی امتحانوں میں بھی جب تک آپ محنت اور کوشش نہیں کرتیں اس وقت تک امتحان میں کامیاب نہیں ہو سکتیں خدا تعالیٰ نے خود فرمایا ہے کہ ہم نے دین کو آسان بنایا ہے یہ خدا تعالیٰ کا دعوی ہے آپ بچپن سے ہی مذہب سیکھنے کی کوشش کریں لیکن ہر کوشش کے ساتھ تد بیر ضروری ہے اور تدبیر کے ساتھ دعا کرنی ضروری ہے پس کوشش اور دعا کے ساتھ کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ہمارا سب کا مقصد ایک ہی ہے دنیا کے کسی بھی خطہ میں رہنے والی عورت کا مقصد یہی ہے کہ اس نے دین کو دنیا پر مقدم رکھنا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مقصد بھی یہی تھا کہ اسلام کا جھنڈا دنیا پر لہرائے۔آپ کو جو نعمت خدا تعالیٰ نے دی ہے اس نعمت سے دنیا کو روشناس کروا ئیں اور پھر آپ پر بڑی ذمہ داری بچیوں کی تربیت ہے اگر اس وقت بچیوں کی طرف سے بے توجہی کی تو ڈر ہے کہ ترقی رک نہ جائے۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے وعدہ فرمایا ہے کہ زمین و آسمان تو ٹل سکتے ہیں لیکن خدائی وعدے نہیں مل سکتے۔اگلی صدی انشاء اللہ اسلام کی فتح کی صدی ہوگی اس لیے جتنا ممکن ہو سکتا ہے کوشش کریں اور دعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ ہمیں دین اسلام کے لیے زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین لجنہ بریڈ فورڈ آپ 4 اگست 1983ء بریڈ فورڈ بیت الحمد مشن ہاؤس تشریف لائیں یہاں پر زیادہ تعداد ان بہنوں کی تھی جنہوں نے زندگی میں پہلی مرتبہ حضرت آپا جان کو دیکھا تھا۔